پاکستان کے ائیرپورٹ پر بھرپور کارروائی لڑکا بن کر لڑکیوں کی خرید وفروخت کرنے والا ڈبل پارٹ گرفتار
اسلام آباد نظام عدل نیوز
میرپور آزاد کشمیر لڑکا بن کر پاکستان آکر لڑکیاں تلاش کرکے پھر ان سے شادی رچا کر بیرون ملک لے جاکرفروخت کرنے والی غیرملکی لڑکی نرگس کو میرپور پولیس نے گرفتار کرلیا
نرگس نامی لڑکی نے اپنی شناخت شعبان کے نام سے بنارکھی تھی لڑکوں والا بھیس بدل کر کشمیر کے مختلف علاقوں میں آکر پہلے رشتے تلاش کرتی پھر نکاح کرکے سفری کاغذات تیار کرکے دلہن کو بیرون ملک بلواکر آگے فروخت کردیتی نرگس اس دفع لڑکی تلاش کرنے دوبارہ کشمیر پہنچی تو متاثرہ فیملی نے پولیس کوفوری شکایت درج کراکے گرفتاربھی کرادیا
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کرپاکستان آتی،شادی کرکےدلہن کوبیرون ملک لے جاکرفروخت کردیتی۔ متاثرہ فیملی نے پولیس کو درخواست دے رکھی ہے جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتاری عمل میں آئی۔مقدمہ میں متاثرہ فیملی کے سربراہ محمدرمضان نے کہا ہے کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کےنام سے اپنی شناخت بنارکھی تھی اس نے لڑکا بن کر رشتہ مانگا شادی کی نکاح کے بعد بیٹی کاویزا لگواکربراستہ دبئی فرانس بھیجا جہاں علم ہوا کہ دامادلڑکا نہیں لڑکی ہے لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ بیٹی کو گروہ نے تشددکیا اورکئی مقامات پر زخم پائے گئے ۔
0 Comments