اسلام آباد پولیس اپنے ان تمام کاموں کو کرنے میں کامیاب ہوئی جس پر ہم سب کو فخر ہے، آئی جی اسلام آباد پولیس
اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سال نو 2024کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کے تمام جوان ،خواتین وحضرات ،سٹاف ممبرز اور وہ لوگ جو کہ دن رات ہمارے ساتھ رہتے ہیں اور ہمیں اس محکمہ کو چلانے کے لئے ہر طرح کا کام کر رہے ہیں، ان سب کا شکریہ ادا کر تا ہوں کہ آپ نے سال 2023میں سورج کی پہلی کرن سے لے کر اور سورج کی آخری کرن تک دن و رات محنت کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے لئے کام کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ان کی دن روز کی محبت ،محنت ،شفقت اور اپنے کام سے لگن کی وجہ سے اسلام آبا د پولیس اپنے ان تمام کاموں کو کرنے میں کامیاب ہوئی جس پر ہم سب کو فخر ہے، میرا فخر، میرا سرمایہ،میری عزت اور میراخاندان یہ لوگ ہیں، سال 2024 میں بھی آپ اسی طرح لگن سے ،اسی محبت ،اسی پیشہ ورانہ طریقہ سے اس محکمہ کی خدمت کریں تاکہ ہم اسلام آباد کے لوگوں کے لئے ،اسلام آباد میں آنے جانے والے لوگوں کے لئے ایک ایسا ماحول مہیا کریں ،جس میں رہ کرجس میں خود کو موجود پا کر وہ اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں۔ آئی سی سی پی او نے اسلام آباد کے رہائشیوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ میں آپ سب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہو کہ آپ نے اسلام آباد میں 2023میں ان تمام مشکلات کے باوجود جن کا ہمیں سامنا کرناپڑا،ان تمام احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ جن کی وجہ سے اسلام آباد کے امن کو خلل پڑ سکتا تھا ،آپ نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جو کہ آپ کی اپنی پولیس ہے پوری طرح تعاون کیا ،میرے پاس الفاظ نہیں ہے کہ میں اسلام آباد میں رہنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کروں ۔لیکن اسلام آباد کے ان تمام لوگوں کا جنہوں نے اس پرامن فضاءکو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا،اصل شکریہ ان لوگوں کی طرف سے ہے جن کے کاروبار زندگی چلتے رہے،ہم نے بھرپور کوشش کی کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر کسی قسم کی ایسی بد امنی پیدا نہ ہو جس سے یہاں پر رہنے والوں کے لئے یا آنے اورجانے والوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف ہو ،میں اس کے لئے آپ تمام لوگوں کا شکر گزار ہو اور اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کا بھی شکر گزار ہو جنہوں نے بڑے پر امن طریقے سے اپنے پروگرامز منعقد کیے،انہوں نے اسلا م آباد پولیس کو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیااور جو بہت زیادہ تعداد تھی ان پروگرامز کی جو قانون کے مطابق ہوئے اور کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا، ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حکومت پاکستان، حکومت پنجاب،حکومت خیبر پختونخواہ اور دوسرے تمام صوبوں کے وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے اپنے مسائل کو جب وہ ہماری طرف آرہے ہوتے تھے،اس میں ہمارے ساتھ براہ راست رابطہ کاری رکھی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں وزارت داخلہ ، سیکرٹری داخلہ ،چیف کمشنر اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ان کے تمام سٹاف کا بھرپور طریقے سے شکریہ ادا کرنا چاہتاہو ں کہ جنہوں نے ان تمام معاملات میںنا صرف ہمارے ساتھ شانہ بشانہ وہ کھڑے تھے،بلکہ انہوں نے اپنے تمام وسائل بھی مہیا کیے، انہوں نے وزراء،وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2023میں اپنے تمام وسائل کو اس طرح مہیا کیے رکھا جس طرح کی ضرورت تھی۔ آئی سی سی پی او نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں،میڈیا کے تمام لوگوں جو پاکستان کو پاکستان بنانے میں ،اس کو قائم رکھنے میں اور آگے بڑھانے کے لئے اپنا کردار دن رات ادا کر رہے ہیں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ ہم آپ کے لئے دن رات حاضرہیں،کوئی ایسی چیز ہو کوئی ایسی بات ہو جس میںاسلا م آباد پولیس یا باقی ادارے جو ہم سے منسلک ہے،وہ آپ کا کوئی کام کر سکتے ہیں، یا آپ کے مسائل کو کم کر سکتے ہیںتو ہم سے بذریعہ ای میل، ایپلی کیشن ضرور رابطہ کیجیے گا۔
ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق اور اپنی وزارت کے احکامات کے مطابق آپ کی خدمت کے لئے دن رات موجود رہیں گے،ہم سب مل کر پاکستان کو ایک پر امن جگہ بنانے کے لئے کوشاں ہیںاور یہی ہمارے 2024کے پہلے دن کا عزم ہے،اوریہی انشااللہ جب تک ہم اسلام آباد پولیس کے لئے کام کر رہے ہیںیا پاکستان کے دوسرے کسی بھی پولیس کے محکمے کے لئے کام کر رہے ہیں،یہی لگن ،یہی محبت آپ کو ہمیشہ ملے گی،اسلا م آباد پولیس کی طرف سے ،اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی طرف سے ،خواتین کی طرف سے آپ لوگوں کا بہت بہت شکریہ اور آپ لوگوں کو ایک نیا سال مبارک ہو ۔
0 Comments