اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پولیو مہم آئندہ سات روز تک جاری رہے گی
نظام عدل نیوز/اسلام آباد میں 5 سال سے کم عمر 4 لاکھ 21 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پولیو مہم کے تمام تر انتظامات مکمل،تمام اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ڈویژنز میں مہم کی نگرانی کریں گے،پولیو ٹیموں کے ساتھ مہم کے آغاز سے قبل متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے اسمبلی سیشنز کا انعقاد،پولیو ورکرز کو کوریج و انکار کے حوالے سے ہدایات جاری ،ڈی سی اسلام آباد کی شہریوں سے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی اپیل
5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر صورت پلائی جانی چاہیے، ڈی سی اسلام آباد،آئندہ سات روز میں پولیو ورکرز ہر گھر تک پہنچیں گے، ڈی سی اسلام آباد ،آپ کے گھر پولیو ورکرز نہ پہنچنے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ لائن پر آگاہ کریں، ڈی سی اسلام آباد ،دوران مہم پولیو ورکرز کے لیے حفاظتی اقدامات بھی یقینی بنانے کی ہدایت
0 Comments