نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں گورننگ باڈی کا اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں گورننگ باڈی کا اجلاس


نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں گورننگ باڈی کا اجلاس

اسلام آباد(نظام عدل نیوز ) نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر انور رضا کی زیر صدارت منگل کو منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری خلیل احمد راجہ اور فنانس سیکرٹری نیئر علی سمیت گورننگ باڈی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں پریس کلب کی تزئین و آرائش اورمرمت سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی وزیر اطلاعات عامر میر اور سابق سیکرٹری اطلاعات علی نواز ملک کی طرف سے نیشنل پریس کلب کیلئے خطیر فنڈز مختص کرنے کے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا جس سے پریس کلب کے کیمپ آفس سمیت تزئین و آرائش میں بھرپور مدد ملے گی، اجلاس میں ہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجراء کیلئے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیااور توقع ظاہر کی گئی کہ باڈی یہ کام جلد مکمل کرے گی جس کے نتیجے میں کلب کے ممبران اور میڈیا ورکرزکو مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی، اس موقع پر فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سےبھارہ کہو ہاؤسنگ اسیکم میں صحافیوں کے کوٹے کے زیر التواء کیسزکی جلد پیش رفت کیلئے لائحہ عمل بھی بنایا گیا،گورننگ باڈی نے متفقہ فیصلہ کیا کہ راولپنڈی اسلام آباد پریس کلبوں کی تزئین و آرائش اور صحافیوں کو بہتر سہولیات کے منصوبے پر جلد کام شروع کر دیا جائےگا،گورننگ باڈی نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی ، وزیر اطلاعات عامر میر صوبائی وزیر صحت جمال ناصر کی طرف سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو سراہاتے ہوئے طویل عرصے بعدراولپنڈی اسلام آبادپریس کلب کی گرانٹ جاری کرنے پر انکا شکریہ بھی ادا کیا ،اجلاس میں گورننگ باڈی عون شیرازی کی طرف سے اٹھائے جانیوالےمعاملے پر ممبر پریس کلب عاطف بٹ کی جانب سے بعض نامناسب الزامات پرمعاملہ ڈسپلن کمیٹی کو بھجوانےاور اس حوالے سے متعلقہ فریق کو بلا کر صورتحال واضح کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے میڈیا پر قدغن لگانے کے حوالے سےمجوزہ قانون سازی کے حوالے تشویش کا اظہارکرتے ہوئےکشمیر جرنلسٹس فورم کے ساتھ ملکراس معاملے کو آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مذاکرات کرکے حل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

Post a Comment

0 Comments