راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ کے اندر قتل کی وردات

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ کے اندر قتل کی وردات

راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ کے اندر قتل کی وردات 

راولپنڈی (نظام عدل نیوز )راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں پابند سلاسل حوالاتیوں نے اپنے ہی حوالاتی ساتھی کو مبینہ زیادتی کے بعد پھندا لگا کر ابدی نیند سلا دیاتھانہ صدر بیرونی پولیس نے 4حوالاتیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیایہ مقدمہ زیادتی اور قتل کے الزامات کے تحت  درج کیا گیا اطلاعات کے مطابق حوالاتی سبیل ولد کرامت دیگر حوالاتیوں بلال، آصف، طلعت، وقاص، نقاش، عامر شہزاد، اکمل، پرویز اور زرعہ نیو جیل سیل نمبر2کی چکی نمبر10میں بند تھا جہاں 31دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی رات حوالاتی سبیل کے ساتھ بند دیگر حوالاتیوں نے بیماری کی اطلاع دی جس پر نائٹ ڈیوٹی پر موجود ڈسپنسر نے سبیل کو چیک کیا تو اس کی سانس اکھڑ رہی تھی جسے فوری طور پر دوائی دی گئی لیکن صبح کے وقت جب سیل نمبر2کی گنتی کھولی گئی تو حوالاتی سبیل بے ہوش پڑا تھا جسے فوری طور ر جیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جیل کے میڈیکل افسر نے اس کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ متوقفی کے گلے پر نشان پائے گئے جس سے اس کی موت مشکوک ہونے پر جب دیگر حوالاتیوں سے پوچھ گچھ کی گئی تو محمد پرویز، طلعت مسعود، عامر شہزاد اکمل اور زرعہ محمود نے بتایا کہ محمد وقاص، آصف، نقاش اور بلال نے نے سبیل کے ہاتھ پاؤں باندھ کر دیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں کپڑے سے گلا دبا دیا اس دوران وقاص نے مقتول کے گلے اور چھاتی پر پاؤں رکھ دیا جس سے سبیل کی موت واقع ہوئی تاہم تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 375.A،  302 اور 34کے تحت درج مقدمہ نمبر1 درج کر لیا۔
۔۔

Post a Comment

0 Comments