کوئی بھی انسان ڈس ایبل نہیں، قدرت نے انسانیت کو لامحدود صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے،وزیر اطلاعات ونشریات

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوئی بھی انسان ڈس ایبل نہیں، قدرت نے انسانیت کو لامحدود صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے،وزیر اطلاعات ونشریات

کوئی بھی انسان ڈس ایبل نہیں، قدرت نے انسانیت کو لامحدود صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے،وزیر اطلاعات ونشریات

اسلام آباد(نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی  ) نگران وزیر اطلاعات ونشریات  مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کوئی بھی انسان ڈس ایبل نہیں، قدرت نے انسانیت کو لامحدود صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے،آٓنکھ سے نہ دیکھ سکنے والے اپنے دل سے بہت کچھ دیکھ لیتے ہیں،تمام لوگوں کے حقوق مساوی ہیں، دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں خصوصی افراد کی ضرورت کا خیال رکھا جاتا ہے، ہمارے ہاں بلڈنگ کوڈز میں خصوصی افراد کی سہولیات کا خیال نہیں رکھا جاتا،خصوصی افراد بھی ووٹ کا حق رکھتے ہیں،پی ڈی ایف کے جائز مطالبات ہیں،سیاسی جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور میں خصوصی افراد کے لئے پروگرام پیش کرنے چاہئیں، نگران وزیر اطلاعات مرتضےٰ سولنگی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن (پی ڈی ایف) کے زیرِ اہتمام خصوصی افراد کے لیے منعقدہ تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مرتضےٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان ڈس ایبل نہیں، قدرت نے انسانیت کو لامحدود صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے، آپ لوگ معذور افراد نہیں ہے، جولوگ آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے، وہ اپنے دل سے دیکھ سکتے ہیں، تمام لوگوں کے حقوق برابر ہیں،خصوصی افراد کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے، ،چیئرمین پی ڈی ایف نے کوئی ناجائز مطالبہ نہیں رکھا، ان کے جائز مطالبات ہیں،بڑی بڑی سیاسی جماعتیں منشور سازی میں مصروف ہیں،چند ہفتوں بعد آپ جن لوگوں کو منتخب کریں گے، انہوں نے آپ کے لیے قانون سازی کرنی ہے،سیاسی جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور میں خصوصی افراد کے لئے پروگرام پیش کرنے چاہئیں،خصوصی افراد کے لئے قانون سازی بھی منتخب نمائندگان کرتے ہیں،امید ہے سیاسی جماعتیں خصوصی افراد کی فلاح کے لئے اپنے پروگراموں میں ذکر کریں گی، چیئرمین پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن شاہد میمن نےتقریب سےاپنے خطاب میںکہا کہ نابینا اور معذور افراد کو معاشرے میں مشکلات کا سامنا ہے، خصوصی افراد کو معاشرے میں پہچان دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے، ہمارا بنیادی مقصد خصوصی افراد کا سماجی، معاشی تحفظ ہے، آئی ٹی سکیٹر میں خصوصی افراد نے اپنا مقام بنا لیا ہے، معاشرے میں ہمیں برابری کے حقوق دیئے جائیں، 3 سال پہلے خصوصی افراد کو بجٹ میں سمارٹ فون دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک کوئی سمارٹ فون نہیں دیا گیا،کافی سارے بینکس نابینا افراد کے بینک اکاؤنٹ نہیں کھولتے، ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، تقریب کے آخر میں شاہد میمن نے مرتضےٰ سولنگی کو خصوصی سونیئر پیش کیا جبکہ عبدالمنان کو تنظیم کیلئے بہترین خدمات پر لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ کے طور پر قیمتی مشین کا تحفہ دیا گیا، اس موقع پراین پی سی کی سیکرٹری فنانس نیئر علی اور تنظیم کے دیگر عہدیدار اور اراکین بھی موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments