ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار
اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی )ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیاگرفتار ملزم محمد کاشف پنجاب پولیس کو مطلوب تھاملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیا تھا بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیاملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہےانتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔
0 Comments