پارہ چنار کا علاقہ کئی دہائیوں سے مسلسل بدامنی کا شکار ہے،چیئرمین مجلس وحدت مسلمین

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پارہ چنار کا علاقہ کئی دہائیوں سے مسلسل بدامنی کا شکار ہے،چیئرمین مجلس وحدت مسلمین


پارہ چنار کا علاقہ کئی دہائیوں سے مسلسلبدامنی کا شکار ہے،چیئرمین مجلس وحدت مسلمین

اسلام آباد (نظام عدل نیوز ) موجودہ ملکی صورتحال سمیت پارہ چنار میں امن وامان کی مخدوش صورت حال اور پشاور پارہ چنار روڈ پر مسلسل دہشتگردانہ حملوں کے خلاف چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہت سے علاقے سٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں، یہ بارڈر ایریاز اپنی حساسیت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پارہ چنار کا علاقہ کئی دہائیوں سے مسلسلبدامنی کا شکار ہے، کچھ ماہ قبل تری مینگل میں استادوں کو قتل کیا گیا،، دن دیہاڑے سیکورٹی کے حصار میں جانے والے قافلے بھی حملوں سے محفوظ نہیں، پشاور پارہ چنار روڈ ناامنی کا شکار ہے، سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی مسافر گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ ہو رہی ہے، جان لیوا واقعات میں ملوث آج تک کسی ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا، پارہ چنار کے معاملات میں جرگوں میں دہشت گردوں کونہبیٹھایا جائے، شفاف الیکشن عوام کا حق ہے جس سے انہیں محروم کیا جا رہا ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ان خیالات کا اظہارمرکزی و صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ہے کہ پاکستان کے بہت سے علاقے سٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں، یہ بارڈر ایریاز اپنی حساسیت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پارہ چنار کا علاقہ کئی دہائیوں سے مسلسل بدامنی کا شکار ہے، کچھ ماہ قبل تری مینگل میں استادوں کو قتل کیا گیا، جب بھی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جاتا ہےدہشت گردی کا نیا واقعہ رونما ہو جاتا ہے، دن دیہاڑے سیکورٹی کے حصار میں جانے والے قافلے بھی حملوں سے محفوظ نہیں، پشاور پارہ چنار روڈ  بدامنی کا شکار ہے، سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی مسافر گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ ہو رہی ہے، جس میں کئی معصوم لوگ مارے جا رہے ہیں، افسوس ناک بات یہ ہے کہ ان جان لیوا واقعات میں ملوث آج تک کسی ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار کے معاملات میں جرگوں میں دہشت گردوں کو نہبیٹھایا جائے، اس وقت گلگت بلتستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں، بنیادی حقوق تو دور کی بات ہے ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے، گلگت بلتستان کی عوام کو ریاست پاکستان سے وفا کا صلہ نہایت بھونڈے انداز سے دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ایماء پر غزہ میں روزانہ قتل عام ہو رہا ہے، کوئی بھی غیرت مند دشمن سے ہاتھ ملانے نہیں جاتا، کچھ غیرت دینی و اسلامی کا مظاہرہ کیا جائے، ہم وہ مانتے ہیں جو فلسطینی کہتے ہیں انہیں دو ریاستی حل منظور نہیں، ہمیں وہ بات قبول ہے جو قائد اعظم نے کی تھی کہ اسرائیل ایک ناجائز اور قابض ریاست ہے، ان غیر مسلم ریاستوں پر سلام جن میں غیرت انسانی ہے اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل ختم ہو رہا ہے، حماس جلد فتحیاب ہو گا، تین ماہ ہونےوالے ہیں جتنا وقت آگے بڑھے گا وہ مار کھائے گا، امریکہ کی کشتی ڈوب رہی ہے، بحرہ احمر کے لئے امریکی اتحاد بننے سے پہلے ہی ٹوٹ گیا ہے، الیکشن نہیں ہو رہے تماشا ہو رہا ہے،آئین نہ ہیقانون مقدس ہے یہاں جنگل کا ماحول بنا ہوا ہے، شفاف الیکشن عوام کا حق ہے جس سے انہیں محروم کیا جا رہا ہے، کیا ایک بندے کو مسلط کرنے کے لئے اتنی آئین شکنی اتنی قانون شکنی ضروری ہے، کیا پاکستان بانجھ ہے اس میں کوئی اور حکمرانی کے قابل نہیں رہا، صوبوں کے درمیان نفرت ایجاد کی جا رہی ہے، پنجاب کے عوام خود مظلوم ہیں، عوام خود اپنا نمائندہ منتخب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments