لاہور ٹریفک پولیس
09 جنوری 2024
نئے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافہ
لاہور
نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی
لرنر پرمٹ، لائسنس فیسوں میں اضافے کا نیا شیڈول کل 10 جنوری سے نافذالعمل ہوگا،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی شہریوں کو جلد لائسنس کی تجدید اور فریش لائسنس بنوانے کی ہدایت، نئے فیس شیڈول کے مطابق کار اور موٹرسائیکل کے فی لرنر پرمٹ کےلئے 5 سو روپے فیس جمع کروانی ہوگی،
شہری اب ایک، دو سال، تین سال، پانچ سال اور 10 سال تک کےلئے لائسنس حاصل کرسکیں گیں، شہری گھر بیٹھے انٹرنیشنل اور ریگولر لائسنس کی تجدید کرواسکتے ہیں، عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ نئی فیس شیڈول کے مطابق شہری ہر سال اپنے لائسنس کی تجدید کروا سکیں گےجبکہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں انکا کہنا تھا کہ لبرٹی پولیس خدمت مرکز میں ون ونڈو آپریشن کامیابی سے جاری ہے شہر میں 08 خدمت مراکز 24/7 کام کررہے ہیں،آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش میں کمی ہوئی،
کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں بڑتی جائے گی
0 Comments