انتخابات کو پر امن اور صاف وشفاف بنانے میں ادارے اپنا کردار ادا کریں،جمعیت علمائے اسلام

Breaking News

6/recent/ticker-posts

انتخابات کو پر امن اور صاف وشفاف بنانے میں ادارے اپنا کردار ادا کریں،جمعیت علمائے اسلام

انتخابات کو پر امن اور صاف وشفاف بنانے میں ادارے اپنا کردار ادا کریں،جمعیت علمائے اسلام

اسلام آباد(نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی ) رابطہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ انتخابات کو پر امن اور صاف وشفاف بنانے میں ادارے اپنا کردار ادا کریں،سیاسی جماعتیں سیاسی رویئے اپنائیں تاکہ پر امن انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے،ملک میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہیں،ہمارا سیاسی اتحاد تحریک انصاف کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا ہمارے اور تحریک انصاف کے مضبوط رابطے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں حالات کو بہتر بنایا جائے اس وقت الیکشن میں جانا ہماری اولین ترجیح ہے اس وقت ملک میں معاشی بحران ہے خطے میں ملک کی پوزیشن کمزور ہے،سیاسی ماحول بنانے کی اشد ضرورت ہے،انتخابات میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں،سپریم کورٹ بچوں کا ادارہ نہیں، بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ آئین اور قانون کےمطابق ہوگا،ماحول کو سیاسی طور پر بہتر بنانے کے لیے تمام ادارے، میڈیا اور سیاسی جماعتیں اپنا مثبت کردار ادا کریں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی راہنماؤں مرکزی ترجمان مولانا شجاع الملک، مولانا سید قاسم آغا، مولانا محمد جاوید و دیگر کے ہمراہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،  مولانا گل نصیب خان  کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت انتخابات کی گہما گہمی ہےاور قوم نے آٹھ فرروی کو نئی قیادت کا انتخاب کرنا ہے،تاہم اس وقت ملک کی سیاسی اور معاشی حالات تسلی بخش نہیں ہیں،اس وقت وطن عزیز خطے کےکمزور ممالک میں شامل ہے،رابطہ جمعیت علمائے اسلام  قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتی ہے،ملک کو خطے کے ممالک میں بہت آگے لیکر جانا چاہتی ہے،رابطہ جمعیت علمائے اسلام انگوٹھے کے انتخابی نشان پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حصہ لے رہی ہے، پی ٹی آئی کے لئے بھی اداروں سے بات کریں گے اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو اس سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے، ،اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ترجمان مولانا شجاع الملک کا کہنا تھا کہ رابطہ جمعیت علمائے اسلام نےقومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں اپنےامیدوار کھڑے کئے ہیں،پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے زیادہ امیدوار کھڑے نہیں کئے تمام سیاسی جماعتوں کے حالات کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں جے یو آئی ف کے ساتھ دوبارہ اتحاد کی ضرورت نہیں ہے،ہم پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں تاہم انکے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ فائنل نہیں ہوئی کیونکہ پی ٹی آئی اس وقت تتربتر ہے اور اس کے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کس کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ وہ بہتر بتا سکتے ہیںانتخابات کا بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں ہو گا، اس وقت سیاسی ماحول بنانے کی ضرورت ہے، اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو اس سے مسائل میں اضافہ ہوگا، انتخابات ہر صورت ہونا چائیں تاکہ ملک میں سیاسی استحکام آ سکے۔

Post a Comment

0 Comments