عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم

اسلام آباد (نظام عدل نیوز    ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم کردیا جب کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف صرف عدت میں نکاح کی حد تک فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے احکامات جاری کرتے ہوئےسیکشن 496 بی کے الزامات کا کیس ڈراپ کردیا۔عدالت نے اٹھارہ جنوری کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر رکھا ہے، کیس میں پاکپتن سے خاور مانیکا کے ملازم لطیف نے گواہی دی تھی۔عدالت نے ریمارکس دیےکہ قانونی طور پر 496 بی میں دو گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے یہاں ایک ہے، عدالت 496 بی کی حد تک چارج ڈراپ کر رہی ہے۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر صرف 496 کا چارج عائد کیا جاتا ہے، گواہ لطیف نے 6 سال قبل کے واقعات کے الزامات بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر لگائے تھے۔عدت میں نکاح کے کیس کی مزید سماعت 18 جنوری کو ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی تھی۔

Post a Comment

0 Comments