امریکہ میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سردار امجد جلیل کی ملاقات

Breaking News

6/recent/ticker-posts

امریکہ میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سردار امجد جلیل کی ملاقات

امریکہ میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سردار امجد جلیل کی ملاقات


 واشنگٹن (نیوز ڈیسک نظام عدل نیوز )
امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے کہا ھکہ آذادکشمیر میں سیاحت  ھاھیڈرل اور چھوٹی صعنتوں کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے  ذریعے  بےروزگاری میں خاطر خواہ کمی کے ساتھ ساتھ ریاستی وسائل میں اضافہ کیا جا سکتا ھے. اس مقصد کے لیئے امریکہ میں پاکستانی سفارت خانہ حکومت آذادکشمیر سے ھر ممکن تعاون کے لیئے تیار ھے۔  ان خیالات کا اظہار  انہوں نے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ حکومت آزاد جموں و کشمیر سردار امجد جلیل سے بات چیت کرتے ھوئے کیا ۔  جہنوں نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران  واشنگٹن ڈی سی  پاکستان کے سفارت خانے میں ان سے ملاقات کی۔ 
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے آزاد جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سردار مسعود خان نے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کو مستحکم کرنے کے لیے بورڈ آف انوسٹمنٹ کی اہمیت اور اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سرمایہ کاری کا روڈ میپ تیار کرنے کی اشد  ضرورت ہے۔ آذادجموں کشمیر سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمیں سردار امجد جلیل نے سردار مسعود خان  کو  آزاد جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقعوں  پر روشنی ڈالی۔ اور کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ حکومت   ریاست بھر میں سرمایہ کاری کے  مختلف مواقعوں  پر سنجیدگی سے توجہ مرکوز کر رہی ھے تاکہ آذادکشمیر کی  ریاست کے وسائل بڑھا کر  اسکو خود کفیل بنایا جاسکے۔ ملاقات میں تاجر برادری کے نمائندے راجہ لیاقت کیانی، سردار ظریف خان، سردار آفتاب روشن، خالد فہیم، اور دیگر موجود تھے۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کا سفارت خانہ آزاد جموں و کشمیر سرمایہ کاری بورڈ  کو اپنی مکمل حمایت کو یقینی کرواتا ھے۔

Post a Comment

0 Comments