اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
دولت مشترکہ کی مشاہداتی ٹیم برائے الیکشن 2024 کی آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے کمانڈ اور کنٹرول سنٹر برائے الیکشن میں ملاقات،الیکشن مشاہداتی ٹیم کو اسلام آباد میں الیکشن سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،چیئرپرسن دولت مشترکہ مشاہداتی ٹیم نے آئی سی سی پی او کے اقدامات کو سراہا اور اسلام آباد پولیس کی بھرپور تعریف کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے دولت مشترکہ کی مشاہداتی ٹیم برائے الیکشن 2024 سے ملاقات کی،اس موقع پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سینئر افسران بھی موجود تھے،یہ ملاقات الیکشن کے سلسلہ میں بنائے گئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں کی گئی،ملاقات میں دولت مشترکہ کی مشاہداتی ٹیم کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں الیکشن سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،چیئرپرسن دولت مشترکہ مشاہداتی ٹیم نے آئی سی سی پی او کے اقدامات کو سراہا اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی بھرپور تعریف کی۔
0 Comments