تحریک انصاف کی فتح کو ”غلامی نامنظور“ کے نام کرتے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف

Breaking News

6/recent/ticker-posts

تحریک انصاف کی فتح کو ”غلامی نامنظور“ کے نام کرتے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف



تحریک انصاف کی فتح کو ”غلامی نامنظور“ کے نام کرتے ہیں،چیئرمین تحریک انصاف


اسلام آباد  نظام عدل نیوز 
 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان  کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اس فتح کو غلامی نامنظور کے نام سے منسوب کرتے ہیں، کس پارٹی کو جوائن کرنا ہے اس کا فیصلہ بھی جلد کرلیں گے، انہوں نے کہا کہ   لوگوں نے غلامی کو ریجکیٹ کردیاہے پاکستان کے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ عوام کی آواز ہے، سب سے درخواست ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، جن حلقوں میں نتائج روکے گئے ہیں وہاں آج (اتوارکو) پرامن احتجاج کریں گے اور کارکنوں کے ہاتھوں میں صرف پاکستان کا جھنڈا ہونا چاہیے۔ 
سیکرٹری اطلاعات  تحریک انصاف روف حسن ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین  تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جس کے پاس 50 سیٹوں کی اکثریت نہیں وہ حکومت بنانے کا بیان دیتے ہیں، وفاق میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی جمہوریت کا اہم ترین دن ہے، ہم تین اسمبلیوں کو ختم کرتے ہوئے نئے انتخابات کی جانب بڑھے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی مداخلت سے 8 فروری کو انتخابات ہوئے  انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمے داری تھی کہ 2بجے تک نتائج دیتے اورصبح دس بجے تک نتائج کا عمل ہر صورت مکمل ہونا چاہیے تھا،  انہوں نے بتایا قانون کے مطابق فارم 47 بنتے وقت امیدوار یا نمائندہ موجود ہوگا، دانستہ طور پر ہماری جیتی ہوئی سیٹوں پر شکست دینے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 170 نشستوں کی برتری حاصل ہو چکی ہے اور خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کی 45 میں سے 39 نشستیں ہم جیت چکے ہیں، جبکہ کے پی اسمبلی میں ہمیں دو تہائی اکثریت حاصل ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ  دو دن میں مشاورت سے کے پی کے وزیرِ اعلی کا فیصلہ کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم پنجاب میں   135 سیٹوں کے قریب نشستیں حاصل کر رہے ہیں اور پنجاب میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی  انہوں نے ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ عوام کی آواز ہے اور سب سے درخواست ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔
 بیرسٹر گوہر خان  نے  کہا کہ ہمارے پاس فارم 45 آچکے ہیں، مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج کا جلد از جلد اعلان کیا جائے، جن حلقوں میں نتائج روکے گئے ہیں وہاں آج (اتوارکو) پرامن احتجاج کریں گے، کارکنوں سے گزارش ہے کہ احتجاج حق ہے لیکن یہ پرامن ہونا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ  اگر  رات 12 بجے تک نتائج کا اعلان نہ ہوا تو آج (اتوارکو) آر او دفاتر کے سامنے احتجاج ہو گا، انہوں نے پی ٹی آءی کارکنان کو ہدایات دیں کہ  پی ٹی آئی کے کارکن پرامن احتجاج کریں، اور انکےہاتھوں میں صرف پاکستان کا جھنڈا ہونا چاہیے۔
 انہوں نے کہا کہ کل تحریک انصاف کے کارکن سبز ہلالی پرچم اٹھائیں اور  آر او کے دفتر کے سامنے پہنچیں تمام کارکن  اپنے حق کیلئے آواز بلند کریں  بیرسٹر گوہر علی خان نے  واضح کیا کہ  ہاری ہوئی سیٹ کو دوبارہ وننگ سیٹ بنائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے  کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوگیا ، الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی  پی ٹی آئی کی جیتی ہو نشستوں کو ہرایا گیا۔
بیرسٹر گوہر خان  نے کہا کہ  ہمیں اکثریت حاصل ہے، صدر ہمیں ہی حکومت بنانے کی دعوت دیں گے، ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں اور ہم  مستقبل کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں، ہم آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے اور حکومت بنائیں گے، عوام نے آزادانہ طور پر ووٹ کا استعمال کیا، پریزائیڈنگ افسران نے ووٹ گن کر فارم 45 بنایا اور ہمارے پاس تمام فارم 45 آچکے ہیں۔ 
بیرسٹر گوہر علی خان نے خدشہ ظا ہر کرتے ہوئے کہا کہ  اگرعوام کی آواز کو دبا کر اپنی مرضی کی حکومت بنائی گئی تو اکانومی برداشت نہیں کر سکے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے کوئی رکاوٹ حائل نہ کی جائے اور رزلٹ جلد سے جلد جاری کیا جائے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ  محمود خان اچکزئی سے ہم نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا، ہمارے جو آزاد امیدوار ہیں وہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمارے امیدوار پارٹی کے وفادار ہیں اور پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آزاد حکومت بنائیں گے، 15 دن کے اندر پراسس مکمل کر کے انٹرا پارٹی کی طرف جائیں گے، عوام نے تحریک انصاف کو بڑا مینڈیٹ دیا ہے اور تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام لازمی ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں ہم سیاسی فیصلہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی پر سارے کیسز جعلی ہیں۔ 
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کیخلاف بوگس کیسز بنائے گئے،تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے پست کرنے کے لئے ہر حربے استعمال کئے گئے لیکن  تمام مشکلات کے باوجود  ہماری جماعت نے الیکشن کیلئے جدوجہد جاری رکھی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کو غلامی نامنظور  سے منسوب کرتے ہوئے  کہا کہ عوام نے 8 فروری کو پرامن طریقے سے حق رائے دہی سے استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا سے اتنی بڑی تعداد میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتی ہو۔تمام جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ سب کے مینڈیٹ تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ  الحمد اللہ، پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت 170 سیٹوں کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

منجانب : مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

Post a Comment

0 Comments