تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سینئر سپر نٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز کی زیر صدارت جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں تمام زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور افسرمتہم تھانہ جات نے شرکت کی،الیکشن کے دوران اچھی ڈیو ٹی سرانجام دینے پر تما م افسران کو شابا ش دی، اجلاس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیااور ہر افسر سے الگ الگ بازپرس کی گئی، اس مو قع پر انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہا ری کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جا ئے اور اس مہم میں مزید تیز ی لا ئی جا ئے تا کہ معاشرے کو اس نا سورسے پا ک کیا جا سکے، گاڑی و مو ٹر سائیکل چوری کے انسداد اور اس میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملوث عدم گرفتار ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں،انہوں نے افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اور ایسے عناصرکے سدباب کو یقینی بنائیں، غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث ملزمان کے خلاف مو ثر کا روائیاں کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، تمام افسران پیشہ وربھکا ریو ں اوران کے سہو لت کا روں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدما ت کا اندراج کر یں، زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد یکسو کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں،مقدمات کی تفتیش میں بہتری لائی جائے،ڈولفن اور تھا نہ جا ت کی گشت کو مزید مو ثر اور با مقصد بنا یا جا ئے، شہر یو ں کی خدمت اولین تر جیح ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی، شہر کے امن میں خلل ڈالنے اور شہر یو ں کو قیمتی اثاثے سے محروم کر نے والو ں کی جگہ حو الات یا جیل ہو نی چا ہیے۔
0 Comments