اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں مشترکہ تربیتی مشق

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں مشترکہ تربیتی مشق

 
نظام عدل نیوز 
16فروری 2024
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں مشترکہ تربیتی مشق،
تربیتی مشق میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے دستوں نے مشترکہ طور پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا ،مشق میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس،بم ڈسپوزل اسکواڈ ،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں ،سی ڈی اے اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پراسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن وامان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مشترکہ تربیتی مشق کی، تربیتی مشق میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس ،سی ٹی ڈی ،بم ڈسپوزل اسکواڈ،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں ،سی ڈی اے اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا، مشق میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں کے ساتھ مشترکہ طور پر کسی بھی ہنگامی صورت حال میں جائے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر دہشتگرد عناصر سے نمٹنے کاعملی مظاہرہ کیا، مشترکہ تربیتی مشق کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جائے وقوعہ پر قلیل وقت میں پہنچ کر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے حالات پر قابو پانا تھا،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ، شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ ،"پکار- "15یا"آئی سی ٹی ایپ "15-پر اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments