اسلام آباد ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑے رمضان پیکچ دینے کا فیصلہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑے رمضان پیکچ دینے کا فیصلہ


اسلام آباد ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑے رمضان پیکچ دینے کا فیصلہ 

اسلام آباد نظام عدل نیوز /ظاہر حسین کاظمی 
یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 4 مارچ سے کئے جانے کا امکان ہے، پیکج میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے انیس بنیادی اشیا پر رعایت دی جائے گی تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج چار مارچ سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے. ذرائع نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق چاند رات تک ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑے رمضان پیکچ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ای سی سی نے سات ارب انچاس کروڑ روپےسے زائد کا رمضان پیکج منظور کیا ہے۔پیکج میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے انیس بنیادی اشیا پر رعایت دی جائے گی. آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول اور دالوں پرسبسڈی دی جائے گی، اس کے علاوہ کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کےتحت ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی. ٹارگٹڈ سبسڈی کےعلاوہ عام صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہوگی

Post a Comment

0 Comments