19فروری 2024
نظام عدل نیوز
چوہنگ کے علاقہ میں نجی سوسائٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں ٹیپو ٹرکوں والے کا بیٹا بالاج ٹیپو جاں بحق جبکہ حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا۔فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق خون زیادہ بہہہ جانے کی وجہ سے بالاج کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ ہوئی جس میں بالاج اپنے گن مینوں کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ایک حملہ آور نے اس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے بالاج ٹیپو سمیت تین لوگ زخمی ہوئے جبکہ بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر مارا گیا۔بالاج ٹیپو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا،بالاج ٹیپو نے چند روز قبل مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی۔بالاج ٹیپو کا والد ٹیپو ٹرکاں والاں 2010 قتل ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔دیھر زخمیوں میں سابق ڈی ایس پی کا بیٹا اور ایک شہری فردین بٹ شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی اپریشن علی رضا سمیت پولیس کی بھاری نفری جناح ہاسپٹل پہنچ گئی۔جس کے بعد ہسپتال کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔رات گئے تک پولیس کی بھاری نفری ہسپتال میں موجود تھی جبکہ زخمیوں کا علاج معالجہ جاری تھا۔مقتول امیر بالاچ ٹیپو اور حملہ اور کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی ہیں۔
0 Comments