تفصیلات مطابق اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلا م آباد میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کو بروقت منظم طریقہ سے قابو کرنے کیلئے سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد میںدفعہ 144 نافذالعمل ہے،کسی قسم کے غیرقانونی عمل کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کچھ افراد الیکش کمیشن اور دیگر سرکاری اداروں کے اطراف غیر قانونی اجتماعات پر شہریوںکواکسا رہے ہیں،واضح رہے کہ غیرقانونی اجتماع کےلئے راغب کرنا بھی جرم ہے،قانون کے دائرے میں پر امن احتجاج سب کا حق ہے،اس سلسلے میںشہریوں سے گذارش ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں،قانون کا احترام سب پر لازم ہے،کسی بھی ہنگامہ آرائی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی،تمام تر اقدامات شہریوں کی سہولت ان کے جان و مال کے تحفظ اور شہر کی سکیورٹی کے لئے اٹھائے جارہے ہیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اطلاع متعلقہ تھانہ ،ہیلپ لائن'' پکار-''15یا " آئی سی ٹی - 15 " ایپ پر فوراً دیں۔
0 Comments