12فروری2024ء
نظام عدل نیوز
راولپنڈی نظام عدل نیوز
ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،ساتھیوں کے ساتھ ملکراپنے ہی مالک کے گھر چوری کرنے والا ملازم گرفتار، چوری شدہ 02کلاشنکوف، کیمرہ اور موبائل فون برآمد،ملزم شہری کے گھر ملازم تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر سے چوری کی تھی۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی مالک کے گھر چوری کرنے والے ملزم اکرم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ 02کلاشنکوف، کیمرہ اور موبائل فون برآمدہوئے،ملزم شہری کے گھر ملازم تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر سے چوری کی تھی،ملزم کے 02 ساتھی عمران اور رضوان قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
0 Comments