سید محمد علی بخاری منتخب ہوکر شہر اور دیہات میں یکساں سہولیات فراہم کرنے کے لیے حلقہ کے عوام کی آواز بنیں گے،شجر مختار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سید محمد علی بخاری منتخب ہوکر شہر اور دیہات میں یکساں سہولیات فراہم کرنے کے لیے حلقہ کے عوام کی آواز بنیں گے،شجر مختار

 

 

سید محمد علی بخاری منتخب ہوکر شہر اور دیہات میں یکساں سہولیات فراہم کرنے کے لیے حلقہ کے عوام کی آواز بنیں گے،شجر مختار 



اسلام آباد (نظام عدل نیوز  )تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےحلقہ این اے 48سے  نامزد امیدوار سید محمد علی بخاری کے چیف سپورٹر راجہ شجر مختار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عام انتخابات میں شفافیت کو برقرار رکھا گیا تو سیدمحمد علی بخاری بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوں گے انکا کہنا تھا کہ سید محمد علی بخاری ایک بہترین قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین صلاحیتوں کے مالک نوجوان ہیں  جو منتخب ہوکر حلقہ کے عوام کی بہترین ترجمانی کرتے ہوئے انکے مسائل کو اولین ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے راجہ شجر مختار کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی  رہی ہے کہ ہم گلی سڑک ،نالی کو اپنا بنیادی مسلہ سمجھتے ہیں اور ہمارا مطالبہ بھی یہی رہتا ہے راجہ شجر مختار کا کہنا تھا کہ ماضی کے دورحکومتوں میں منتخب ہونے والے کسی بھی نمائندے نے شہر اور دیہات کے فرق کو ختم نہیں کیا اور نہ کسی نے یکساں حقوق کی کی بات کی  دیکھا جائے تو ہمارے  بنیادی مسائل جس میں تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی سمیت سوئی گیس جیسے بنیادی مسلے آج بھی اس دور جدید میں اپنی جگہ موجود ہیں جنکو ہمیشہ عوام سے  پس پردہ رکھتے ہوئے گلی سڑک نالی پر راضی کرنے کی کوشش کی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد کے دیہات میں بسنے والوں کو بری طرح نظر انداز کیاجاتا رہا ہے  جسکی واضع مثال یہ ہے کہ اسلام آباد کے دیہات میں موجود سرکاری تعلیمی اداروں میں ایک غریب آدمی کا بچہ تعلیم زیور سے محروم ہوچکا ہے بلکہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دیہات اسلام آباد کا حصہ ہی نہیں ہیں حالانکہ دیہات میں بسنے والے اسلام آباد کے مقامی لوگ ہیں لیکن شہر اور دیہات کی تقیسم پیدا کرنے والوں نے مضافات میں بسنےوالوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی مثالی قدم نہیں اٹھایا انشااللہ سید محمد علی بخاری منتخب ہوکر شہر اور دیہات میں یکساں سہولیات فراہم کرنے کے لیے حلقہ کے عوام کی آواز بنیں گے

Post a Comment

0 Comments