اسلام آباد ،قاتل ڈور کے خلاف وفاقی پولیس کا آپریشن جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،قاتل ڈور کے خلاف وفاقی پولیس کا آپریشن جاری


26فروری 
2024
نظام عدل نیوز  

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری ہے،
تھانہ کر اچی کمپنی پولیس ٹیم نے پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمدکرلیں، پتنگ فروشی ایک غیرقانونی عمل ہے، اس میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا پتنگ با زوں و فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس ٹیم نے پا نچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت عزیز شاہ، سلیمان حیات، احتشام طا رق، عبدالوہا ب اور عزیز اللہ کے نا مو ں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے،ملزمان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں پتنگ بازی کا سامان برآمد کر لیاگیا،پتنگ بازی قانوناً جرم ہے،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ہر قسم کی پتنگ فروشی وپتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے، پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے آپ کے اس عمل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لئے معذورر یا موت کا شکار ہو سکتا ہے،کیمیکل ڈور کے استعمال سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو نے کا اندیشہ ہے اس غیر قانونی کام میں ملوث لوگ کیمیکل ڈور کا استعمال کرکے معصوم لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں بعض لوگ یہ محض تفریح کا سامان سمجھتے ہیں حالانکہ ایسا ہرگز نہیں،یہ کھیل بہت سارے حادثات کو جنم دیتا ہے جن میں کیمیکل ڈور کا استعمال ہے جو بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے ناصرف بجلی کے تعطل کا موجب بنتی ہے بلکہ انسانی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن جاتی ہیں،جبکہ پتنگ بازی کے دوران نوجوان گھروں کی چھتوں سے گر کر عمر بھر کے لئے معذوری کا شکار بھی ہوجاتے ہیں،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور پتنگ بازی نہ کرنے دیں،اس کے علاوہ تمام شہریوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس جرم کی روک تھام کے لئے اپنے اردگرد نظر رکھیں اگر ان کے علاقے میں پتنگ سازی کی فیکٹری ہے یا پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والی دکان ہے یا کوئی شخص خفیہ طور پر اپنے گھر وں میں پتنگ فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث ہے تو فوری اپنے متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار- "15 یا آئی سی ٹی ایپ 15پر اطلاع کر یں۔

Post a Comment

0 Comments