26فروری 2024
نظام عدل نیوز
اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں مرکزی شکایات سیل قائم کردیا گیا ہے،
جبکہ شہریوں کی شکایات و مقدمات کے متعلق درخواستیں کے اندراج کے لئے نیا ضابطہ کار جاری کردیا،تمام شکایات و درخواستوں کا مرکزی شکایات سیل میں اندراج کیا جائے گا،کسی بھی سطح، دفتر یا 1715 پر دی جانے والی درخواستیں مرکزی طورپر درج ہوں گی تاکہ بروقت عملدرآمد کیا جا سکے۔اس اقدام کا مقصد فضول درخواستوں و شکایات کی روک تھام اور پولیس کا وقت ضائع ہونے سے بچانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں مرکزی شکایات سیل قائم کردیا گیا ہے،جبکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے شہریوں کی شکایات و مقدمات کے متعلق درخواستیں کے اندراج کے لئے بھی نیا ضابطہ کار جاری کردیا،تمام شکایات و درخواستوں کا مرکزی شکایات سیل میں اندراج کیا جائے گا،کسی بھی سطح، دفتر یا 1715 پر دی جانے والی درخواستیں مرکزی طور پردرج ہوں گی تاکہ بروقت عملدرآمدکو یقینی بنایا جا سکے،مختلف دفاتر میں ایک ہی عنوان کی درخواستوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی،اس اقدام کا مقصد فضول درخواستوں و شکایات کی روک تھام اور پولیس کا وقت ضائع ہونے سے بچانا ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15یا "آئی سی ٹی "15ایپ پرفوری اطلاع دیں۔
0 Comments