اسلام آباد
18فروری
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
تفصیلات کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اپریل میں ہونے والے انتخابات کےلیے اخبارات میں اشتہار جاری کردیا گیا باوثوق ذرائع کے مطابق انتخابات کے لیے الیکشن کمشنر کی تقرری قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کردی گئی جو ہونے والے الیکشن کی شفافیت پر اثر انداز ہوسکتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور الیکشن کمشنر مقرر ہونے والے محمد اصغر خان نیازی جنکو دوسال قبل وزیر اعظم کے آن لائن پورٹل سیل پر شہریوں کی طرف سے انکے خلاف کی جانے والی شکایات پر معطل کرتے ہوئے سرکل رجسڑارسمیت ایکیسن کا چارج واپس لے لیا گیا تھا بعد میں سرکل رجسڑار کا چارج اشتیاق احمد جیلانی کو دیا گیا جو تاحال بطور سرکل رجسڑار اسلام آباد کی حثیت سے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دو ماہ قبل دوسال پہلے پی ایم پورٹل کے ذریعے معطل ہونے والے اصغر خان نیازی ایکسین کو مبینہ طور پر بحال کیا گیا ہے لیکن تاحال انکو چارج نہیں دیا گیا لیکن اسکے باوجود اپریل میں ہونے والےنجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن کا اشہتار سابق سرکل رجسڑار محمد اصغر خان نیازی کے نام کے ساتھ بطور الیکشن کمشنر جاری کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اصغر خان نیازی کے ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گروپ کے ساتھ گہرے مراسم ہیں جسکی بنیاد پر انکو اپریل میں ہونے والے انتخابات کے لیے الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے جنکی بطور الیکشن کمشنر تقرری الیکشن کے صاف وشفاف انعقاد پر اثر انداز ہوسکتی ہے ماضی پر اگر نظر ڈالی جائے تو سابق سرکل رجسڑار محمد اصغر خان نیازی کرپشن کی مثالیں آج بھی موجود ہیں لیکن اب ضرورت اس امر کی ہے چیف کمشنر اسلام آباد ازخود نوٹس لیتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اپریل میں ہونے والے انتخابات کے لیے الیکشن کمشنر کی تعیناتی میرٹ پر یقینی بنائیں تاکہ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن ہوسکے
0 Comments