پاک بحریہ اور میری ٹائم نے باقی 4 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال لئے
پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کو لاپتہ ماہی گیروں کیلئے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی مل گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سرچ آپریشن کے دوران باقی 4 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لئے، لاپتہ ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو کھلے سمندر میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے یونٹس نے گزشتہ روز 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی ڈھونڈ نکالے تھے۔
0 Comments