پی سی ہوٹلز کی جانب سے پاکستان سویٹ ہوم کے فرشتوں اور پریوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پی سی ہوٹلز کی جانب سے پاکستان سویٹ ہوم کے فرشتوں اور پریوں کے اعزاز میں افطار ڈنر



پی سی ہوٹلز کی جانب سے پاکستان سویٹ ہوم کے فرشتوں اور پریوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

راولپنڈی 27مارچ 
نظام عدل نیوز 
پی سی ہوٹلز کی جانب سے پاکستان سویٹ ہوم کے فرشتوں اور پریوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز) اور سویٹ ہوم کے بچوں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ پاکستان سویٹ ہوم کیڈیٹ کالج سوہاوہ کے کیڈٹس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں ہاشو فاؤنڈیشن کے اسپیشل بچے بھی تقریب کا حصہ تھے۔
اس دوران پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان (ہلال امتیاز) کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی مشکور ہیں پی سی ہوٹلز اور ہاشو فاؤنڈیشن جنہوں نے آج اس شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ان کی تمام تر انتظامیہ تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں کہ جنہوں نے میرے بیٹے اور بیٹیوں کو بے پناہ عزت اور محبت سے نوازا۔ آج کی خوبصورت افطار ڈنر ظاہر کرتا ہے کہ ہاشو گروپ اور پی سی ہوٹلز کا دل پاکستان سویٹ ہوم کے فرشتوں اور پریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ آج پاکستان سویٹ ہوم کے لیے بہت بڑا دن ہے کہ شہر کے سب سے بڑے اور بین الاقوامی معیار کے فائیو سٹار ہوٹل نے ان بچوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے آپکو بڑی عزتوں سے نوازا ہے۔ آپ اور آپ کی انتظامیہ نے ہمیشہ پاکستان سویٹ ہوم کے مشن کو آگے بڑھانے اور تعمیر و ترقی میں بھرپور تعاون کیا۔  بلاشبہ آپ پاکستان میں فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں ہیں اور یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت سمیت انسانیت کی بے لوث خدمات کے لیے بھی آپ نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا۔  زمرد خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے مجھے زندگی کے خوبصورت مشن سے نوازا ہے۔ پاکستان سویٹ ہوم اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ 2009 میں پاکستان سویٹ ہوم کا آغاز ایک بچے سے ہوا اور آج ہزاروں کی تعداد میں بچے اور بچیاں پاکستان سویٹ ہوم کا حصہ ہیں۔ یقیناً پاکستان سویٹ ہوم یتیم بچوں کی جنت نظیر وادی ہے۔ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے اور بچیاں آج ملک کی نامور یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ یہ ہمارا روشن مستقبل ہیں۔ دنیا کی تاریخ کا پہلا کیڈٹ کالج جو صرف یتیم بچوں کے لیے شہیدوں و غازیوں کی سرزمین گوجر خان میں واقع ہے جہاں 200 سے زائد کیڈٹس زیر تعلیم ہیں۔ پاکستان سویٹ ہوم کے مراکز کراچی، سکھر، سرگودھا، گجر خان، کشمیر، شمالی وزیرستان اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں جہاں ہزاروں یتیم بچے زیر کفالت اور بہترین ماحول میں تربیت پا رہےہیں۔ پاکستان سویٹ ہوم کی بچیاں میرٹ پر کیڈٹ کالج لاڑکانہ کا بھی حصہ ہیں۔ زمرد خان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں پاک فوج کے تعاون سے گولڈن ایرو سویٹ ہوم قائم ہے، اللہ تعالیٰ کے مشن پر نکلا تو سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت بھی دور نہیں جب میرے یہ بیٹے اور بیٹیاں دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر بنیں گے، ڈاکٹر، انجینئر، اور پروفیسر بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ یہاں ہر زبان رنگ و نسل و مذہب اور پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچے ایک ہی چھت تلے پاکستان سویٹ ہوم کا حصہ ہیں۔ میں ان بچوں کو بڑے آدمی نہیں بلکہ بڑے انسان بنانا چاہتا ہوں جو دنیا میں انسانیت کی خدمت میں پاکستان کی پہچان ہونگے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی ہوٹلز کے جنرل مینیجر عقیل احمد عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ زمرد خان صاحب کی قیادت میں یتیم بچوں کی کفالت کا یہ اعلیٰ معیار کا سسٹم بھی موجود ہے۔ میں نے پاکستان سویٹ ہوم کا بڑا نام سنا ہے مگر آج یہاں اندازہ ہوا کہ کس قدر بڑے پیمانے پر یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کا یہ عظیم مشن جاری ہے۔ پاکستان سویٹ ہوم کی کہانی اور اس عظیم سفر کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ پایا اور آنکھوں میں آنسو آگئے جبکہ ان بچوں سے مل کر  بے حد سکون اور اطمینان ملا۔ ان بچوں سے مل کر بےحد متاثر ہؤا اور ان کے پاپا جانی زمرد خان سے مل کر بے حد خوشی ہوئی۔ ان بچوں کے  جذبات، حوصلے اور اعتماد نے دل جیت لیے اور یقیناً ان کے پاپا جانی زمرد خان صاحب خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اس عظیم مشن کا بیڑا اٹھایا اور بڑے احسن انداز میں یہ عظیم کام سر انجام دے رہے ہیں۔ دنیا میں اس سے عظیم اور کیا کام ہوسکتا ہے کہ آپ کسی یتیم بچے کی کفالت اور اسے بہترین تعلیم و تربیت دے کر اپنے پاؤں پر کھڑا کریں۔ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ زمرد خان صاحب! آپ ہمارے حقیقی ہیرو اور قوم کے محسن ہیں اور میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ اب آپ اس مشن میں تنہا نہیں، ہم بھی اب آپ کے ساتھ اس نیک مشن میں ہمسفر ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ بچے بہت آگے جائیں گے اور مستقبل میں اپنے ملک و قوم کا فخر بنیں گے۔ پی سی ہوٹلز اور ہاشو گروپ سمیت میں خود بھی زمرد خان صاحب کے اس عظیم مشن میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور ہم ہر ممکن تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ جہاں تک ممکن ہے ان بچوں کی بہتری کے لیے زمرد خان صاحب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔اس دوران جم خانہ راولپنڈی کے سیکرٹری فیصل عزیز بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان سویٹ ہوم ہزاروں یتیم بچوں اور بچیوں کو گلدستہ ہے جہاں پاکستان کے ہر علاقے اور زبان کی نمائندگی ہوتی ہے۔ یقیناً زمرد خان صاحب دور حاضر کے عبد الستار ایدھی ہیں جو دن رات خدمت خلق کے عظیم مشن میں اپنی تمام توانائیاں اور وقت صرف کررہے ہیں ایسے وقت میں جس میں افراتفری کا عالم یہ اور ایسے میں ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کرنا کسی معجزے سے کم نہیں تقریب کے اختتام پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے ہاشو فاؤنڈیشن کے اسپیشل بچوں اور پی سی ہوٹلز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) محمد اسلم خان، مس عائشہ ، چوہدری حمید، عبدالغفور اور دیگر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments