اسلام آباد ،یوم تحفظ ناموس رسالت منانے پر لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کا اظہار تشکر
اسلام آباد
سید ظاہر حسین کاظمی
15مارچ 2024
تفصیلات کے مطابق لیگل کمیشن آن بلاسفیمی پاکستان کی ایگزیکٹو باڈی نے 17فروری کے خصوصی اجلاس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے سدباب کیلئے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا تھا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جمعۃ المبارک 15 مارچ 2024 کو بطور یوم تحفظ ناموس رسالت کے طور پر منایا جائے گا جس میں علماء اکرام عوام پاکستان کو اس گستاخانہ سازش کے مقصد، طریقہ کار اور بچاؤ سے آگائی دی جائے اسی فیصلے کی روشنی میں گزشتہ روز ماہ رمضان 2024کے پہلا جمعہ مبارک لیگل کمیشن بلاسفیمی آن پاکستان کی کال پر یوم تحفظ ناموس رسالت کے طور پر منایا گیا اس موقع پر (ایل سی بی پی )حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اس کاوش کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ متعلقہ حکومتی اداروں نے متعلقہ احباب کو 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت کے طور پر منانے کے احکامات جاری کیےجبکہ دوسری جانب LCBP علماء کرام، دینی قیادت اور مشائخ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علماء اکرام نے بھی اپنے حلقہ اثر میں یوم تحفظ ناموس رسالت مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ نہایت ہی پرامن طریقے سے منایا لیگل کمیشن بلاسفیمی آن پاکستان کے قائدین نے وکلاء برادری کے ساتھ بھی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کی مختلف بار ایسوسی ایشنز نے بھی یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنا اہم کردار ادا کیا یاد رہے کہ لیگل کمیشن بلاسفیمی آن پاکستان کے قائدین کی کال پر ایک روز قبل ہی 14مارچ کو عملاً طور پر شام کے وقت سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، الیکٹرانک چینلز، علماء کرام، حکومتی ادارے، بار ایسوسی ایشنز اور LCBP کے رضاکاروں نے اس حساس اور اہم ترین ایشوکے خاتمےکی آگاہی کیلئےسوشل میڈیا پر متحرک نظر آئے جسکی وجہ سے سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، PTV، پریس میڈیا اور بالخصوص علماء کرام و دینی قیادت کے ذریعے منبر و محراب سے یہ صدائیں بلند ہوئیں کہ کس طرح نسل نو کو عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، محافظ مقدسات دینیہ اور محب وطن بنایا جا سکتا ہے LCBP کی طرف سے وزارت تعلیم سمیت پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے منتظم ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے علاؤہ چیئرمین PTA اور انکی ٹیم کی بھی خصوصی کاوشوں کو سراہا گیا LCBP کی ایگزیکٹو باڈی، شوریٰ کونسل، ہر ممبر، ہر رضاکار دل کی اتھاہ گہرائیوں سے وزارت مذہبی امور، وزارت تعلیم، وزارت اطلاعات، PEMRA، PBC، PTV، PID، PEIRA HEC ،PTA، سمیت وکلاء برادری، مذہبی تنظیمات، تمام وفاق(دینی تعلیمی سسٹم) علماءکرام، خطباء، عدلیہ اور بالخصوص پاکستان میں بسنے والے ہر شہری کے مشکور ہیں جنہوں نے اس دن کو بطور یوم تحفظ ناموس رسالت منانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور اس دن کے منانے کے مقصد پر بات چیت کی ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں بھی پوری قوم اسی جذبے کے ساتھ اس سازش کے سدباب کیلیے مصروف عمل رہے گی
0 Comments