‏اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے نجف حمید کو زبردستی رہا کروانے کا “جنرل (ر) فیض حمید کا مبینہ پلان” ناکام بنا دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

‏اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے نجف حمید کو زبردستی رہا کروانے کا “جنرل (ر) فیض حمید کا مبینہ پلان” ناکام بنا دیا

‏⁧

رپورٹ اسرار احمد راجپوت 
نظام عدل نیوز 
18مارچ 2024

‏اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے نجف حمید کو زبردستی رہا کروانے کا “جنرل (ر) فیض حمید کا مبینہ پلان” ناکام بنا دیا،‏روٹ تبدیل کر کے ملزم کو چکوال سے راولپنڈی کچہری میں قائم عدالت میں پیش کرنے کے بجائے دوسرے روٹ سے ACE RR HQs اڈیالہ روڈ پہنچا دیا گیا ،‏ہیڈ کوارٹر گرد ‏سکیورٹی کا کڑا حصار کھینچ دیا گیا؛ ملزم نجف حمید کو کمرے میں بند کردیا گیا 
‏زرائع مطابق اینٹی کرپشن کورٹ کے سپیشل جج کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی کرپشن کیس میں ضمانت خارج کرنے بعد محکمہ انسداد رشوت ستانی کے افسران/اہلکاروں نے ‏نجف حمید کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا اور تھانہ چکوال منتقل کر دیا۔ تاہم اسی اثناء میں ڈائریکٹر محکمہ انسداد رشوت ستانی کے ڈائریکٹر راولپنڈی ریجن کے سی او چکوال کو حکم دیا کہ ملزم نجف حمید کو راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر واقع ہیڈ کوارٹر میں پیش کیا جائے۔ اس دوران چند کوارٹرز نے سوشل ‏میڈیا پر ملزم نجف حمید کی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی حراست سے فرار کی خبر چلوا کر ماحول میں گرما گرمی پیدا کر دی تاہم یہ خبر فیک تھی۔ ابھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ اہلکار ملزم کو لے کر جانب راولپنڈی نکلے ہی تھی کہ انہیں زرائع نے مطلع کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ‏مسلع بندوں نے روڈ کے مختلف اطراف میں مورچے سنبھال لیے ہیں اور ملزم نجف حمید کو زبردستی حراست سے فرار کروانے کی تیاری کر چکے۔ اہلکاروں نے افسران بالا کے مشورے پر روٹ تبدیل کر کے نجف حمید کو کچہری پیش کرنے بجائے HQs پہنچا دیا جہاں انہیں سخت حفاظتی نرغے میں کمرے میں بند کر دیا گیا



Post a Comment

0 Comments