گھریلو جھگڑے پر بیوی نے بہنوں اور بہنوئی سے مل کر شوہر کو آگ لگا دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

گھریلو جھگڑے پر بیوی نے بہنوں اور بہنوئی سے مل کر شوہر کو آگ لگا دی

نظام عدل نیوز 

سیالکوٹ : گھریلو جھگڑے پر بیوی نے بہنوں اور بہنوئی سے مل کر شوہر پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ رویل گڑھا میں گھریلو تنازع پر شکیل اور اسکی بیوی اقرا کے درمیان جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا۔ اہلیہ نے اپنی بہنوں اور بہنوئی اکبر کے ساتھ مل کر اپنے شوہر شکیل پر پیٹرول ڈال کر اسے آگ لگا دی جس سے اسکے جسم کا ساٹھ فیصد حصہ جھلس گیا۔ شکیل کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کی بیوی سمیت دیگر ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیموں نے تلاش شروع کردی۔

Post a Comment

0 Comments