نظام عدل نیوز
20مارچ 2024
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل کاونٹر ٹررازم اتھارٹی نیکٹا ہیڈ کوارٹر کا دورہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس۔ متعدد بڑے فیصلےدہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیکتا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ،نیکٹا کی جدید خطوط پر تنظیم نو ( ری سٹرکچرنگ ) کی جائے گی۔ محسن نقوی،نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اگلے ہفتے اجلاس طلب ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی صدارت کریں گےدہشتگردی کے ہر واقعہ کے بعد کی جانے والی کارروائی سے زیادہ اہم ہے کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف پیشگی ایکشن لیں اوردہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو خاتمہ کیاجائے۔ محسن نقوی،وزیر داخلہ نے تمام صوبائی سی ٹی ڈیز کی استعدادکار کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
اب عملی اقدامات کرنا ہونگے، کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی۔ وزیر داخلہ ،دہشتگردوں کے انتہا پسند نظریہ کے خلاف پاکستانی قومی بیانیہ کی بڑے پیمانے پر ترویج کرنا ہو گی۔ محسن نقوی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ وزیر داخلہ،نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد کیا جائے۔ وزیر داخلہ
سربراہ نیکٹا، رائے طاہر کی وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ۔ سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی اور اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت۔
0 Comments