یو اے ای میں پاکستانی شہری کا لاکھوں درہم کا فراڈ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

یو اے ای میں پاکستانی شہری کا لاکھوں درہم کا فراڈ

نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی 
اسلام آباد 

سرگودھا کے رہائشی علی حسن رضا کا ویزے کے نام پر دبئی میں بڑا فراڈ لاکھوں درہم اکٹھے کر کے رفو چکر ہوگیا متاثرین دبئی میں بے یارو مددگار نوسرباز کے ہاتھوں لٹنے والوں کا تعلق افریقہ ،پاکستان ،بنگلہ دیشں سے ہیں علی حسن رضا کے ہاتھوں لٹنے والے ایک  متاثرہ خاتون نے نظام عدل نیوز کی رپورٹنگ ٹیم کو بذریعہ فون دبئی سے بتایا ہے کہ علی حسن رضا جسکا تعلق پاکستان ضلع سرگودھا سے ہے جس نے دبئی میں موجود ایک کاروباری فرم کئیرے فور کے جعلی آفر لیٹر دیکھا کر ویزے دینے کا جھانسہ دیکر لاکھوں درہم فراڈ کے ذریعے لیکر پاکستان واپس پہنچ چکا ہے بڑی تعداد میں اسکے ہاتھوں ویزے کی لالچ میں آکر لٹنے والے متاثرین کا تعلق پاکستان ،بنگلہ دیشں،افریقہ سے ہے اس نوسرباز کے ہاتھوں کے ہاتھوں اپنی جمع پونجی لٹا چکے ہیں اور  بے یارو مددگار کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں جو اس نوسرباز کو قانون کی گرفت میں لا کر لوٹی گئی لاکھوں درہم کی رقم متاثرین کو واپس دلائی جائے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ دبئی میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری نوٹس لیکر اس علی حسن رضا کو قانون کی گرفت میں لاکر لوٹی گئی رقم برآمد کرائیں  متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ علی حسن رضا افریقہ ،بنگلہ دیش میں پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بن چکا ہے پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اس نوسرباز کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے قانون کی گرفت میں لائیں انہوں کا مذید کہنا تھا کہ ہم یو اے ایس کے علاؤہ پاکستان میں بذریعہ آن لائن اپنی شکایات ارباب اختیار تک پہنچائیں گئے تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی ہوسکے  

Post a Comment

0 Comments