راولپنڈی نظام عدل نیوز
پاکستان ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس صدر شوکت ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تنظیم کے آرگنائزر شکیل اعوان، سرپرست تزئین اختر، جنرل سیکرٹری تاج محمد جان آصف شاہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں تنظیم کے سینئر نائب صدر نثار چوہدری کے گھر میڈیا ٹاؤن میں ہونے والی چوری کی سنگین واردات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی اسلام آباد اور متعلقہ تھانہ لوہی بھیر کے ایس ایچ او سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سینیئر صحافی نثار چوہدری کے گھر ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگا کر ملزمان کو جن کی سی سی ٹی وی کیمروں میں گھر کے اندر داخل ہونے کی ویڈیو زموجود ہیں ، گرفتار کیا جاے واردات کے دوران گھر سے چرائے گئے طلائی زیورات ،نقدی، پرائیز بانڈ ز،لیپ ٹاپ ،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیاجائے تنظیم کے عہدیداروں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر سراغ لگا کر سینیئر صحافی کے نقصان کا ازالہ کریں اور شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر لوٹنے کا جو سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس کی روک تھام کیلئے سنجیدگی کے ساتھ قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments