ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضی کی صدارت میں بی ایچ سی سی کا اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضی کی صدارت میں بی ایچ سی سی کا اجلاس

راولپنڈی  27 مارچ 2024
نظام عدل نیوز 
ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضی کی صدارت میں بی ایچ سی سی کا اجلاس آرڈی اے میں منعقد ہوا 
برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس آج آرڈی اے کانفرنس روم میں ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضی کی صدارت میں منعقد ہوا۔  اجلاس میں پاکستان ائیر فورس آفیسر نے برڈ ہیزرڈ اور گاربیج ڈنپنگ کے حوالے سے قومی اثاثہ جات کو لاحق خطرات پر پریزنٹیشن دی۔ یہ واضخ کیا گیا کہ راولپنڈی میں مختلف جگہوں علی نواز چوک، ٹیپو روڈ، آرآئی سی ہاسپٹل کے قریب، ڈھوک کھبہ اور راول روڈ پر کوڑے کے ڈھیروں، کبوتر پرندوں اور فائرنگ کے حوالے سے مسائل ہیں۔ پاکستان ائیر فورس آفیسر نے درخواست کی کہ چھتوں پر پنجروں کو ختم کروایا جائے۔ ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضی نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور آر ڈی اے راولپنڈی ڈویژن میں پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کرِیں گے۔ اس حوالے سے ڈی جی آرڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ آرڈی اے شہزاد گوندل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔  اس مو قع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ نےبتایا کہ اب تک 80 سے 85 فیصد پنجرے ختم کیے جاچکے ہیں، ائیر فورس کی نشاندہی پر مزیر ختم کر دیے جائیں گے۔ ڈی جی آرڈی اے نے کمیٹی کو ہدایت دی کہ آرڈبلیو ایم سی فوری طور پر کنٹونمنٹ بورڈ سے میٹنگ کر کہ  ان مختلف مقامات سے کوڑے کے ڈھیروں کو ختم کرے اور صفائی کا نظام بہتر کیا جائے۔  فائرنگ کے حوالے سے ڈی ایس پی راولپنڈی پولیس نےکارکردگی پیش کرتے ہوے کہا کہ رواں سال اب تک فائرنگ کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، اس پر آرمی نمائندہ نے راولپنڈی پولیس  کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈی جی آرڈی اے نے انسداد پتنگ بازی کے لیے سرکاری و نجی سکولوں میں پتنگ بازی کے نقصانات کے حوالے سے  آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے اویس منظور تارڑ، سی او میونسپل کارپوریشن راولپینڈی امجد حسین ڈھلوں، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ آرڈی اے شہزاد گوندل،   پاکستان آرمی، ائیر فورس، پنجاب پولیس، وائلڈ لائف، سلاٹر اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments