نظام عدل نیوز
تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی صدر،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں اقتدار کی تبدیلی ،وزارت عظمی کی تبدیلی کے طریق کار پر شدید ترین احتجاج کرتے ہیں ،حالیہ تبدیلی میں تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیا تھا مگر وہ آگے سے پی ڈی ایم کے ہمنواہ نکلے ،مضبوط پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر اور ہمارے لیے سود مند ہے، آزاد کشمیر میں وزارت عظمی کی تبدیلی کے لیے ایک منڈی لگائی گئی ، جس شخص کو وزیر اعظم پاکستان ہونا چاہیے وہ جیل میں ہے اور جس کو جیل میں ہونا چاہیے وہ وزیر اعظم پاکستان ہے ،ججز کےخط پر سپریم جوڈیشل کونسل اور سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ،چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو،عمران کو فوری رہا کیا جائے،اداروں کی بیس کیمپ میں بےجا مداخلت سے تحریک آزادی کشمیر کمزور ہورہی ہے،ادارے اپنی مداخلت بند کریں۔سابق وزیر اعظم وصدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر عبدالقیوم خان نیازی ،اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد ،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی میر عتیق الرحمن ،سنیئر نائب صدر پی ٹی آئی میاں شفیق جھاگوی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر عمر شہزاد جرال و دیگر نے پی ٹی آئی سینٹرل آفس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔سابق وزیر اعظم وصدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر عبدالقیوم خان نیازی کہا کہ جس شخص کو وزیر اعظم پاکستان ہونا چاہیے وہ جیل میں ہے اور جس کو جیل میں ہونا چاہیے وہ وزیر اعظم پاکستان ہے، رجیم چینج آپریشن بند ہونے چاہیے۔ آزاد کشمیر میں ہمارے ممبران کو ورغلایا گیا ،ڈرایاگیا آزاد کشمیر میں ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا آزاد کشمیر اسمبلی میں کہا گیا یہ ماڈل فیصل نصیر کا ماڈل ہے پاکستان اور کشمیر میں اگر کسی کے پاس مینڈیٹ ہے وہ عمران خان ہے۔فلسطین میں اس وقت جو ظلم و ستم ہو رہا ہے پاکستان کو ان کو ساتھ دینا چاہیے قیدی نمبر 804 کو رہا کیا جائے۔ سابق کمشنر راولپنڈی کی جانب سے بیان دیا گیا کہ مینڈیٹ پی ٹی آئی کا تھا لیکن ہم سے نتائج تبدیل کروائے گئےعوام نے ایک ریفرنڈم کی طرح پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ۔ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے اس لئے ان کے تمام گناہ معاف کر دیئے گئے۔ آزادکشمیر میں بھی ایک منصوبے کے تحت حکومت تبدیل کی گئی آزاد جموں و کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کے وقت فیصل نصیر کا نام لیا راجہ فاروق حیدر خان نے اسمبلی اجلاس کے دوران یہ بیانات دئیے راجہ فاروق حیدر نے کہا تھا کہ یہ مشن فیصل نصیر ہے۔ اگر چھ ججز خط نا لکھتے تو ہم یہاں نا بیٹھے ہوتے۔ راجہ ریاض سے تحریک عدم اعتماد کے لیے کس نے قائل کیا تھا مختلف اداروں میں موجود جو لوگ دخل اندازی کرتے ہیں وہ نا کریں اس سے پاکستان کمزور ہوتا ہے پی ٹی آئی کو عوام نے ووٹ دیا ۔ آزاد جموں و کشمیر کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے یہاں ایسا نہیں کرنا چاہیےبانی پی ٹی آئی جو بے گناہ ہیں انہیں رہا کیا جائے اپوزیشن لیڈر آزاد جموں کشمیر اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر بطور چیف سیکرٹری کشمیر اور گلگت بلتستان تعینات تھے تو انہوں نے ن لیگ کی حکومت بنوائی ججز نے بہت بڑا دھماکہ کیا ہے ہم تمام کشمیری چاہتے ہیں کہ پاکستان مضبوط ہو عمران خان نے مودی کو بغیر ویزہ کے کبھی نہیں بلایا پاکستان کے عوام نے بغیر الیکشن کمپین چلائے عمران خان کو مینڈیٹ دیا موجودہ چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کے پسندیدہ بندہ ہے انہوں نے جی بی اور آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت قائم کرنے کی مدد کی کشمیر کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے پاکستان کے حالات کمزور ہوں گے تو مسئلہ کشمیر پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں 8فروری انتخابات کے حوالے سے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو ووٹ دیا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر کا اپنے عہدوں پر برقرار رہنا پاکستان کے حق میں نہیں پی ٹی آئی آزاد کشمیر اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں چیف جسٹس سپریم کورٹ ان دنوں شخصیات کے کردار کے حوالے سے تحقیقات کروائیں فارم 47 کے تحت ہارے افراد کو حکومت دی گئی کشمیری مطالبہ کرتے ہیں کہ عامر فاروق اور چیف الیکشن کمشنر استعفی دیں بانی پی ٹی آئی نے مودی کو اقوام متحدہ کو جواب دیا ۔۔
0 Comments