مہنگی بجلی سے اب چھڑائیں جان ،مفت سولر سسٹم پائیں
نظام عدل نیوز
حکومت پنجاب کا صوبے میں ایک کلوواٹ کے 50 ہزار سولر سسٹم مفت دینے کا اعلان، پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی کے زریعے سولر سسٹم دئیے جائیں گے
ایک کلو واٹ والے سولر سسٹمز کی تنصیب کے فوری اقدامات شروع کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ سولر سسٹم میں اعلی معیار کی سولر پلیٹ ، انورٹر ،بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہوگا پہلے مرحلے کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کیے جائیں گے
گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا
0 Comments