آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ماہ رمضان المبارک میں وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ماہ رمضان المبارک میں وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا

نظام عدل نیوز 
25مارچ اسلام آباد 
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ماہ رمضان المبارک میں وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا،
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ٹریفک، امن و عامہ، سیف سٹی، ناکہ جات پر تعینات افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،شہری ٹریفک اشاروں پر بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں ،شہری دوران جانچ پڑتال پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ماہ رمضان المبارک میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا،انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ٹریفک، امن و عامہ، سیف سٹی اور ناکہ جات پر تعینات افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ان جوانوں کا کام شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، شہر کو محفوظ بنانا اور امن و عامہ کو برقرار رکھنا ہے،انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ دوران جانچ پڑتال پولیس کے افسران و جوانوں کے ساتھ تعاون کریں،شہری ٹریفک اشاروں پر بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ ان کی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ رہیں،شہری پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اس قبیح فعل میں ملوث لوگوں کی اطلاع اسلام آباد کیپیٹل پولیس کو دیں اور اپنے صدقات و خیرات صرف ضرورت مند لوگوں کو دیں،اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کا سڑکوں پر اچھا طرز عمل ،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کے ساتھ تعاون اور ان سماجی برائیوں کی حوصلہ شکنی جیسے عوامل ہمیں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو بہتر اور محفوظ شہربنانے میں مددگار ثابت ہوگا،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شہریوں کا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رہے گا۔

Post a Comment

0 Comments