اسلام آباد نظام عدل نیوز
سرمایہ کاری کے نام پرسادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والا سابق فوجی آفسر گرفتار
میجر ریٹائرڈ شوکت اللہ مروت نے ISMMART کے نام سے سرمایہ کاری کی کمپنی بنا رکھی تھی مختلف منصوبے میں سرمایہ کاری اور بھاری منافع کا لالچ دیکر لوگوں کو راغب کیا جاتا تھا ، مقدمہ ،تھانہ شالیمار پولیس نے ڈپلومیٹک ایریا سے ملزم کو گرفتار کیا ،سرمایہ کاری کروانے کے بعد ملزم نہ منافع دیتا تھا اور نہ ہی کالز اٹنڈ کرتا تھا ، مقدمہ
میجر ریٹائرڈ شوکت اللہ مروت کا پولیس نے مقامی عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا عدالت پیشی کے دوران پولیس کی جانب سے ملزم کو موبائل سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ،میجر ریٹائرڈ شوکت اللہ مروت کی کمپنی ISMMART کو ایس ای سی پی نے غیر قانونی قرار دیا تھا ، ملزم شوکت اللہ مروت کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی انکوائری بھی شروع کررکھی ہے ، ملزم کے خلاف نیب کراچی نے بھی انکوائری شروع کررکھی ہے ،
0 Comments