وزیر داخلہ نے بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک ایف آئی اے کو سونپ دیا
اسلام آباد
نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا فیصلہ کیا گیا کہ بجلی و گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچاتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ اس ناسور کا سدباب ممکن ہو سکے جبکہ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے جبکہ اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیاوزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر التوا پرموشن کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کی مقررہ مدت میں تمام زیرالتوا پرموشن کیسز کو حل کیا جائے
0 Comments