ضلع انتظامیہ نے رواں ماہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور مہنگی اشیا کی فروخت کے خلاف کاروائی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ضلع انتظامیہ نے رواں ماہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور مہنگی اشیا کی فروخت کے خلاف کاروائی

30مارچ2024

نظام عدل نیوز 
راولپنڈی
ضلع انتظامیہ نے رواں ماہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور مہنگی اشیا کی فروخت کے خلاف کاروائی میں 534 دکانداروں کو گرفتارکر لیا جبکہ مقررہ نرخوں سے زائد منافع وصول کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پردکانداروں کو 77 لاکھ 7ہزارروپے کے جرمانے عائد کئے گئے اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس ضلع بھر میں مکمل طور متحرک ہیں پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع بھر میں 78 ہزار872 دکانوں کی چیکنگ کی گئی چیکنگ کے دوران 4ہزار958 دکاندار مقررہ کردہ نرخوں سے زائد منافع وصول کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے خلاف ورزی کے مرتکب 24 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ 534 دکانداروں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی یکم مارچ سے اب تک مقررہ کردہ نرخوں سے زائد منافع وصول کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں پر 77 لاکھ 7ہزار جرمانے عائد کئے گئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے پرائس مجسٹریٹس کو مقررہ کردہ نرخوں سے زائد منافع وصول کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments