اسلام آباد
نظام عدل نیوز
وفاقی دارالحکومت کے علاقہ کورال تھانہ کی حدود میں مہنگی ترین ہاؤسنگ سوسائٹی گلبرگ گرین میں وراثتی پلاٹ کو فروخت کر کے بھتیجوں نے پھوپھی کا حصہ ہڑپ کر گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کرکے ملزم بھتیجا گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان تمام شریک ملزموں کے نام بھی اگل دئیے۔معلومات کے مطابق غزالہ نوید نے پولیس کو درخواست دی کہ انکے بھائی طارق سندھو کی وفات 2019میں ہوئی اور انکی اولاد نہ ہونے کے باعث انکی جائیداد بیوہ ،بہن اور دیگر بھتیجوں میں تقسیم ہونا تھی،تاہم گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 100/216کا ایک قیمتی پلاٹ تھا جس کو غزالہ نوید کی بیوہ بھابھی نفیسہ طارق،بھتیجوں فیضان ،حامد اور سمیرا نے دھوکہ دہی سے فروخت کر دیا ہے،اور سائلہ کو حصہ نہ دیا ہے،اس پر سائلہ کو حق دلایا جائے،پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے#
0 Comments