پنچاب میں ریجنل اکنامک کوریڈور،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انڈسٹریل زون کی میپنگ کا پلان طلب کر لیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پنچاب میں ریجنل اکنامک کوریڈور،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انڈسٹریل زون کی میپنگ کا پلان طلب کر لیا


نظام عدل نیوز 
15مارچ 2024
پنجاب میں ریجنل اکنامک کوریڈور،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انڈسٹریل زون کی میپنگ کا پلان طلب کر لیا
مستند ڈیٹا حاصل کرکے چھوٹے صنعتکاروں کی معاونت کرینگے،ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کیلئے انڈسٹری، ٹرانسپورٹ اور آبادی کی میپنگ ناگزیر ہے
 پنجاب میں منصوبہ سازی، نفاذ، مانیٹرنگ کیلئے فزیکل اور سوشل انفراسٹرکچر کے سروے کا مسلسل اپ ڈیٹ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے: مریم نواز شریف
 مینو فیکچرنگ انڈسٹری کی میپنگ کرکے 66313 یونٹ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا،آرٹیفیشل انٹیلی جنس رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کا تعین کیا جا سکتا ہے
وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس،اربن یونٹ پنجاب کے 25 ہزار مو ضعا ت ”موضع ڈیش بورڈ“کے تحت 80فیصد ڈیجیٹائز کر چکے ہیں،اربن یونٹ بریفنگ
لاہور15مارچ:…… وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انڈسٹریل زون کی میپنگ کاپلان طلب کر لیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنچاب میں ریجنل اکنامک کوریڈور جامع اور مستندپلاننگ کی جائے۔ انڈسٹری کی میپنگ سے مستند ڈیٹا حاصل کرکے چھوٹے صنعتکاروں کی معاونت کرینگے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے ہیلتھ کئیر، انڈسٹری اور لیبر کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔ہمیں پتہ ہونا چاہیے ہماری گروتھ کس شعبہ میں ہوئی اور کہاں گروتھ کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ سموگ کے سدباب کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے تمام صنعتی یونٹ کا ڈیٹا تیا ر کیا جائے۔ ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لئے انڈسٹری، ٹرانسپورٹ اور آبادی کی میپنگ ناگزیر ہے۔ کوڑا کرکٹ کی چھانٹی کر کے استعمال میں لانے کے پراجیکٹ کو دیگر شہروں میں بھی نافذ العمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مختلف علاقوں میں مقیم مستحق افراد کی میپنگ کرکے سوشیو اکنامک ڈیٹا تیار کیا  جائے۔ پنجاب میں منصوبہ سازی، نفاذ اور مانیٹرنگ کے لیے فزیکل اور سوشل انفراسٹرکچر کے سروے کا مسلسل اپ ڈیٹ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پتہ ہونا چاہیے پنجاب کی ساڑھے 12 کروڑ آبادی میں کتنی مقامی ہے اور باہر سے آنے والوں کی تعداد کیا ہے۔ گاڑی پر نصب ایپ کے ذریعے الیکٹرک پولز، بس سٹاپس، سائن بورڈز، سٹریٹس لائٹس اور ٹریفک سگنلز کا ڈیٹا اکٹھا کیاجا سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اربن یونٹ سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اربن یونٹ پنجاب کے 25 ہزار مو ضعا ت ”موضع ڈیش بورڈ“کے تحت  80فیصد ڈیجیٹائز کر چکے ہیں۔ مینو فیکچرنگ انڈسٹری کی میپنگ کرکے 66313 یونٹ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ صوبائی مشیر پرویز رشید نے کہا کہ صنعتوں کا ڈیٹا منظم کر لیا جائے تو پنجاب گروتھ انجن بن سکتا ہے۔ سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ، سی ای او اربن یونٹ، خرم افضل ملک،ڈاکٹر باسط،ڈاکٹر عروج اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
٭٭٭٭

Post a Comment

0 Comments