اخبارات کو درپیش مساٸل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،محمد ارشد خان جدون (چیٸرمین PCP)

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اخبارات کو درپیش مساٸل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،محمد ارشد خان جدون (چیٸرمین PCP)


اسلام آباد نظام عدل نیوز 
18مارچ 2024
پریس کونسل آف پاکستان کے چیٸرمین محمد ارشد خان جدون نے کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا انڈسٹری کو درپیش مساٸل ترجیحی بنیادوں پر حل کٸے جاٸیں گے خصوصی طور پر لوکل/ریجنل اخبارات کے مساٸل کوحل کیا جاٸیگا وہ گزشتہ روز آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS رجسٹرڈ کے  ملاقاتی وفد سے گفتگو کر رہے تھے تفصیلات کے مطابق APRNS کے نماٸندہ وفد نے صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی قیادت میں پریس کونسل آف پاکستان کے نو تعینات چیٸرمین سے ملاقات کی اور انہیں چیٸرمین پریس کونسل آف پاکستانPCP کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، APRNSکے نماٸندہ ملاقاتی وفد میں مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ ،جنرل سیکرٹری قسور جمیل روحانی، مرکزی کور کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر وحید محمود خان ،سید عامرجلالی،راجہ محمد اقبال اورعظیم بلوچ شامل تھے اس موقعہ پر پریس کونسل آف پاکستان کے چیٸرمین کے پرسنل سیکرٹری و پروٹوکول آفسر رانا محمد افضل اورعبدالمعیز خان بھی موجود تھے  ملاقت کے دوران آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS رجسٹرڈ کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ  نے چیٸرمین پریس کونسل آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ لوکل /ریجنل اخبارات کے بد ترین معاشی حالات کو دیکھتے ہوٸے انکی پریس کونسل کی فیس کو فوری طور پر معاف کیا جاٸے اور لوکل /ریجنل اخبارات کو ریلیف دیا جاٸے واضع رہے کہ محمد ارشد خان جدون چیٸرمین پریس کونسل آف پاکستان اس سے قبل چیٸرمین ITNE بھی رہ چکے ہیں اور ITNEمیں ان کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے
 

Post a Comment

0 Comments