29اپریل2024
راولپنڈی
نظام عدل نیوز
پنجاب کے 10 اضلاع میں پیر کے روزخصوصی انسداد پولیو مہم کا آغازکر دیا گیاراولپنڈی میں انسداد پولیو مہم میں راولپنڈی پولیس کے 1400 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے تعینات کر دیئے گئے راولپنڈی میں 6800 سے زائد ورکروں سمیت پنجاب میں مجموعی طور پر67 ہزار پولیو ورکرمہم میں حصہ لے رہے ہیں راولپنڈی کے علاوہ لاہور، فیصل آباد، ملتان،راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، میانوالی، شیخوپورہ اور اوکاڑہ پر مشتمل اضلاع میں مہم کے دوران 91 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ راولپنڈی، شیخوپورہ اورمیانوالی میں یہ مہم منتخب یونین کونسلوں منعقد کی جائے گی اس حوالے سے انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے سربراہ خضر افضال نے بتایا کہ وائرس کو روکنے کے لئے خصوصی مہم انتہائی اہم ہے کیونکہ پنجاب میں بار بار بیرونی وائرس نمودار ہو رہا ہے جس وجہ سے تمام تر محنت پولیو کی مقامی افزائش کو روکنے پر مرکوز ہے اور تمام ضلعی افسران مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اعلی درجے کی مہم کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے ہدائیت کی کہ پولیو ویکسین کے معیار کو برقرار رکھا جائے کیونکہ ویکسین کے موثر استعمال سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے اس مقصد کے لئے داخلی، خارجی راستوں پر پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جائے اورپولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ٹیموں سے بد سلوکی کو برداشت نہیں کیا جائے گادریں اثناراولپنڈی میں انسداد پولیو مہم میں راولپنڈی پولیس کے 1400 سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے تعینات کر دیئے گئے راولپنڈی پولیس کے افسران پولیو ورکرز کی 677 ٹیموں کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران پولیو ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، تھانوں کی پٹرولنگ وہیکلز بھی علاقے میں گشت کر رہی ہیں اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرکے مطابق راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments