24اپریل2024
نظام عدل نیوز
راولپنڈی
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد وسیم انجم نے 7سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوجرم ثابت ہونے پر3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدالت نے یہ سزاپیکا ایکٹ کے تحت سنائی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مسماۃ (م، ط)ٹنچ بھاٹہ کے رہائشی زین علی کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پرالزام تھا کہ اس نے نابالغ لڑکی کی فحش تصاویر و ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل کرنے کے ساتھ اس کا جنسی استحصال کیا ایف آئی اے نے موبائل فون انفینکس سمارٹ ایچ ڈی سیزر میمو کے ذریعے ضبط کیااس موبائل فون میں شکایت کنندہ کی قابل اعتراض وفحش عریاں تصاویر اور ویڈیوز موجود تھیں اور انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے قابل اعتراض مواد اپنے موبائل میں رکھا ہوا تھا ملزم کے ضبط شدہ موبائل فون میں WhatsAppنمبر سے ترتیب شدہ اور آپریشنل پایا گیاجبکہ ضبط شدہ موبائل کی کیلکولیٹر ایپلی کیشن میں قابل اعتراض وفحش عریاں تصویریں اور شکایت کنندہ کی ویڈیوز کال ریکارڈنگ پائی گئی گزشتہ رو ٹرائل مکمل ہونے پرعدالت نے ملز م کو3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید9ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments