ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کا ناقص کاردگی پر متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کا ناقص کاردگی پر متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا

نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی   
 سی پی او /ڈی آئی جی آپریشنز کاتھانہ بنی گالہ کادورہ،ناقص کارکردگی پر افسر مہتمم تھانہ بنی گالہ کو معطل کر دیا، 
دورے کے دوران روزنامچہ،فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، حوالات، تفتیشی افسران کے کمرے، کوت اوررہائشی کمروں کامعائنہ کیا، شہریوں سے غیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
 تفصیلات کے مطابق سی پی او /ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے تھانہ بنی گالہ کا دورہ کیا،انہوں نے نا قص کا رکر دگی پر افسر مہتمم تھانہ بنی گالہ کو معطل کر دیا، دورے کے دوران روزنامچہ، ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک، حوالات، تفتیشی افسران کے کمرے اور رہائشی بیرکس کا معائنہ کیااور افسران کو ہدایات جاری کی کہ تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تما م تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، شہریوں سے غیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،سنگین جرائم کی روک تھام، ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لئے فی الفور ٹھوس اقدامات کئے جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آبادکیپیٹل کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Post a Comment

0 Comments