حزب اللہ نے اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کو تباہ کر دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

حزب اللہ نے اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کو تباہ کر دیا

حزب اللہ نے اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کو تباہ کر دیا

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کو تباہ کر دیا گيا ہے لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں اس نے تل نام کے علاقے میں اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔لبنان ٹیلی ویژن چینل ایم ٹی وی نے لبنان میں حزب اللہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی حمایت اور اس کی جرات مندانہ اور عظیم مزاحمت پر تل نعمه میں بنائی گئی دفاعی پوزیشن میں آئرن ڈوم پر ڈرون  حملے کر کے اسے تباہ کر دیا۔حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں بھی صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرکےاسرائیلی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے حزب اللہ نے سینکڑوں میزائل صہیونی قصبوں پر داغے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments