30اپریل2024
راولپنڈی(نظام عدل نیوز )تھانہ بنی کے علاقے مری روڈ پر مسلح کارسواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل اسماعیل رؤف کی نمازجنازہ منگل کے روزپولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی پیر اور منگل کی درمیانی رات گئے مری روڈ پر وارث خان اور کمیٹی چوک کے درمیان ڈیوٹی پر مامور ڈولفن اہلکاروں نے سفید رنگ کی مشکوک کرولاکار نمبر ڈبلیو ایف161 کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی فائرنگ سے کانسٹیبل اسماعیل رؤف اور عاصم زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسماعیل رؤف زخموں کی تاب نہ لاے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا جبکہ ملزمان بھابھڑا بازارکی جانب فرار ہو گئے اس دوران گاڑی کا فیول ٹینک لیک ہوجانے کے باعث ملزمان گاڑی بھابڑا بازار میں چھوڑ کر گلیوں میں پیدل فرار ہو گئے تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تمام اڈوں اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کروا دی گاڑی کی تلاشی کے دوران ملنے والے ابتدائی شواہد کے مطابق ملزمان کا تعلق ٹانک سے بتایا جاتا ہے جبکہ گاڑی میں موجود میڈیکل رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ملزمان میں سے کسی ایک کی ٹانگ میں پہلے راڈ ڈالا گیا ہے ادھر گزشتہ روز شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی کو سلامی دی نماز جنازہ میں ایس ایس پی آر آئی بی عارف شہباز خان، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر، پاک آرمی، سول انتظامیہ اور لواحقین کے ساتھ پولیس افسران و جوانواں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کانسٹیبل کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ تھانہ چونترہ (ڈھولیال) روانہ کر دیا گیا شہیدکانسٹیبل اسماعیل رؤف گزشتہ روز مری روڈ پر نامعلوم کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے جبکہ کانسٹیبل عاصم فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف کے سوگواران میں والدہ، بیوہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں اس موقع پرایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے کہاکہ شہید کی لازوال قربانیاں محکمہ کے لئے عزت و تکریم کا باعث ہیں شہدائے پولیس ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتاشہید کے اہل خانہ ہماری فیملی کی طرح ہیں ہم ہر موقع ہر گھڑی شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف نے جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے 117 افسران فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا عظیم نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
0 Comments