اسلام آباد
نظام عدل نیوز
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،9 کاروائیوں میں 97 کلو منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار،اسلام آباد ایئرپورٹ پر ابو ظہبی جانے والے مسافر سے 2.7 کلو چرس برآمد۔
کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر اور سہولت کار سے 23580 نشہ آور گولیاں برآمد،کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 2 کلو آئس برآمد،کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور کاروائی میں تھائیلینڈ جانے والے مسافر سے 868 گرام ہیروئن برآمد،آر سی ڈی روڈ حب سے 67 کلو ہیروئن برآمد۔
طورخم بارڈر کے قریب سے 14 کلو چرس برآمد۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 4 کلو آئس برآمد،سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 2 کلو چرس اور 1 کلو افیون برآمد،کچلاک کوئٹہ میں دو ملزمان سے 2 کلو آئس برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
0 Comments