نظام عدل نیوز
اسلام آباد،ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی طرف سے ڈولفن اہلکاروں کے لئے ہدایات جاری ،ڈولفن اہلکار اپنے فرائض تندہی سے ادا کریں۔
دوران چیکنگ کسی شہری کے ساتھ نامناسب رویہ ہرگز نہ اپنائیں،گشت کے دوران تمام ترحفاظتی کٹ پہن کرڈیوٹی سرانجام دیں،رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
کسی بھی واردات کی کال پر ڈولفن اہلکار بروقت ریسپانس کو یقینی بنائیں،نماز اور تراویح کے اوقات میں مساجد کے نزدیک گشت کریں،مشکوک و مشتبہ موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور اشخاص کی چیکنگ کریں۔
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
0 Comments