پولیس راولپنڈی نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کاروائیوں میں چوری شدہ کار، شراب اور اسلحہ برآمد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پولیس راولپنڈی نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کاروائیوں میں چوری شدہ کار، شراب اور اسلحہ برآمد

24اپریل2024
راولپنڈی نظام عدل نیوز 


پٹرولنگ پولیس راولپنڈی نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کاروائیوں میں چوری شدہ کار، شراب اور اسلحہ برآمد کرنے کے ساتھ 1اشتہاری اور1عدالتی مفرور بھی گرفتار کرلیا ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ کوٹکے کے اے ایس آئی ناصر محمود نے چوری شدہ گاڑی برآمد کر کے ممتاز حسین نامی ملزم گرفتارکر لیاپٹرولنگ پوسٹ کوٹکے کے اے ایس آئی سمیر بٹ نے عثمان علی سے30 بور پستول اور 3 روند پٹرولنگ پوسٹ بحریہ ٹاؤن کے اے ایس آئی عبدالسلام نے 1 بوتل شراب برآمدکر لی جبکہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں سے اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفرور گرفتارکر لئے گئے اسی طرح غیر قانونی گیس سلنڈر نصب کرنے پر متعدد ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے گاڑیاں ضبط کر لی گئیں جبکہ 2مسافروں کے گمشدہ موبائل فون ان کے حوالے کر دیئے اور حادثات میں متاثر مسافروں کو فرسٹ رسپانس اور طبی امداد فراہم کی گئی دوسری جانب 
راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکئے جن میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،دکانوں اورافراد کے کوائف چیک کئے گئے تھانہ ریس کورس پولیس نے برف خانہ چوک جبکہ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ٹھٹہ خلیل اور گردو نواح میں سرچ آپریشنز کئے آپریشنزمیں مقامی پولیس، لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا سرچ آپریشنز میں مجموعی طور پر 52گھروں،15دکانوں،5کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور 68افراد کے کوائف چیک کئے گئےجبکہ 
راولپنڈی پولیس نےہی  منشیات فروشوں، شراب سپلائرزاورناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 10ملزمان گرفتارکر کے چرس، شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمدکر لیاتھانہ دھمیا ل پولیس نے فہد سے 560گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے واجد سے 520گرام چرس،تھانہ پیرودھائی پولیس نے رئیس سے 225گرام چرس،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے جمشید سے 10لیٹر شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے شہریا ر سے ڈیڑھ لیٹر شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے جنید سے 1پستول 9ایم ایم، ٖثقلین سے 1پستول 30بور،تیمور سے 1پستول 30بور،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے غفران سے1پستول 30بور،تھانہ گوجر خان پولیس نے علی سے1پستول 30بور برآمد کرلیا۔

Post a Comment

0 Comments